17 اکتوبر 2012 - 20:30

روس کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایران پر یکطرفہ پابندیاں غیر قانونی ہیں ۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو ایران پر عائد نئی پابندیوں کو غیر قانونی جانتا ہے کیونکہ انہیں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کےلئے نقصان دہ سمجھتا ہے ۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی کی طرف سے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر پابندی لگانا غیرقانونی ہے ۔ واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ روس ایران پر لگائي جانے والی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے ۔

.....

/169